مردان،بداخلاقی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ بچی کے ملزم 6 روز بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے،عمائدین جرگہ کی حکومت کو 72 گھنٹوں کی مہلت،ضلعی حکومت نے کل اے پی سی بلالی

مردان،بداخلاقی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ بچی کے ملزم 6 روز بعد بھی گرفتار نہ ...
مردان،بداخلاقی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ بچی کے ملزم 6 روز بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے،عمائدین جرگہ کی حکومت کو 72 گھنٹوں کی مہلت،ضلعی حکومت نے کل اے پی سی بلالی

  


مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں بداخلاقی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ بچی کے ملزم 6 روز بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے، پولی نے علاقے سے مزید 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 سالہ عاصمہ کو 13 جنوری کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا اور 14 جنوری کو کھیتوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے رکھا ہے تاہم اصل ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا، واقعہ کیخلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،عمائدین جرگہ کاملزمان کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی مالی مددکی جائے،جبکہ ضلعی حکومت نے بچی کے قتل پرکل اے پی سی طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان


loading...