عمران خان اس چھوٹی بچی کے سر پر پیار دے رہے ہیں لیکن یہ دراصل کون ہے؟ جواب جان کر آپ بھی کپتان کو داد دیئے بنا نہ رہ پائیں گے

عمران خان اس چھوٹی بچی کے سر پر پیار دے رہے ہیں لیکن یہ دراصل کون ہے؟ جواب جان ...
عمران خان اس چھوٹی بچی کے سر پر پیار دے رہے ہیں لیکن یہ دراصل کون ہے؟ جواب جان کر آپ بھی کپتان کو داد دیئے بنا نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کراچی ٹی وی کی معروف اداکارہ فضا علی نے بیٹی کی خواہش پر اس کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرا دی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فضا علی کی بیٹی ٹی وی پر عمران خان کی تقاریر اور پروگرامز دیکھ کر ان کی مداح بن گئی تھی۔

اس نے اپنی والدہ سے بار بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہے جس پر فضا علی نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کی ایک بار عمران خان سے ملاقات کروا دیں جس پر مقامی رہنماﺅں کی کوششوں سے فضا علی اور ان کی بیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی۔ملاقات میں عمران خان نے فضا علی کو ٹی وی کی بہترین اداکارہ قرار دیا اور ان کی مزید کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے فضا علی کی بیٹی کو بھی پیار کیا اور اس کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فضا علی نے عمران خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے قومی جذبے کی تعریف کی۔