آئی سی سی نے حسن علی کو بھی بڑی خوشخبر ی سنا دی

آئی سی سی نے حسن علی کو بھی بڑی خوشخبر ی سنا دی
آئی سی سی نے حسن علی کو بھی بڑی خوشخبر ی سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دینے والے حسن علی کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بڑی خوشخبری سنا دی ۔آئی سی سی نے حسن علی کہ بہترین ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار دے دیا ۔تفصیل کے مطابق آج صبح آئی سی سی نے گزشتہ سال کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ایوارڈز کا اعلان کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپینز ٹرافی کے دوران جیت کو موومنٹ آف دی ائیر قرار دیا گیا ۔ایونٹ میں حسن علی نے 13وکٹیں لے کر بہترین ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار پائے ،اس ایوارڈ کے لیے حسن علی کا اپنے دوست شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو سے مقابلہ تھا جبکہ ایوارڈ کی دوڑ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان بھی شامل تھے ۔ایوارڈ ملنے پر حسن علی نے کہا کہ آئی سی سی نے مجھے جو ایوارڈ دیا ہے یہ میرے لیے عزت کی بات ہے ، اس ایوارڈ سے نئے آنے والے لڑکوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

مزید :

کھیل -