نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک

نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک
نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کیلئے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہیں۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،سینیٹ انتخابات ،ترقیاتی کاموں اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیرصدارت دوپہر کو بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہوگا جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا وفد شرکت کرے ،اجلاس وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر ،عبدالقادر بلوچ،میر حاصل بزنجو،محمود خان اچکزئی شریک ہوں گے ۔بلوچستان کی صورتحال پرہونیوالے اجلاس میں بلوچ رہنما شریک ہوں گے۔