”میں تو ٹھیک ہوں البتہ وہ گیند اب۔۔۔“ سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان منظرعام پر آ گیا، ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“

”میں تو ٹھیک ہوں البتہ وہ گیند اب۔۔۔“ سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا ...
”میں تو ٹھیک ہوں البتہ وہ گیند اب۔۔۔“ سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان منظرعام پر آ گیا، ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے تھرو پھینکی جو سیدھا شعیب ملک کے سر پر لگا اور وہ زمین پر ڈھیر ہو گئے۔ ان کے مداح بھی پریشان ہوئے اور ثانیہ مرزا کی تو یقینا کچھ لمحات کیتلئے دھڑکن ہی رک گئی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

تمام لوگ ان کی صحت بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ اب وہ کیسے ہیں اور کیسا محسوس کر رہا ہے لیکن اب یہ انتظار ختم ہو ہی گیا ہے اور شعیب ملک نے اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی ہے کہ تمام مداح شکر ادا کرنے کیساتھ ساتھ ہنسی روکنے میں بھی ناکام ہیں۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ! میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہے، البتہ جو گیند میرے سر پر لگی اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹویٹس، پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ دوستو! برائے مہربانی مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔“

شعیب ملک کے اس پیغام کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے مداح شعیب ملک کی خیریت اور صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ویرات کوہلی کے بعد سرفراز احمد بھی چوتھے ون ڈے کے دوران گالیاں دیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، فہیم اشرف کی گیند پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے شاٹ ماری تو سرفراز نے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا طوفان برپا کر دیا

نثار احمد نامی صارف نے لکھا ”اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے“

محمد ماجد نے لکھا ”شعیب بھائی، اللہ کا شکر ہے کہ آپ کو کچھ نہیں ہوا۔ میں بہت ڈر گیا تھا“

ودانہ خان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے شرارت کا جواب شرارت سے دیا اور لکھا ”آخری میچ ضرور جیتنا ورنہ ہم دعا نہیں دیں گے۔۔۔“

محمد نعمان نے گیند لگنے کے لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میری تو جان ہی نکل گئی تھی“

ثانیہ مسکان نے لکھا ”اب ہیملٹ کے بغیر بیٹنگ کی اجازت نہیں ہے ۔ جان نکال کر رکھی دی، آپ کو اپنا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہئے“

خواجہ معین الدین نے لکھا ”اللہ تعالیٰ ہے آپ کیساتھ، اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطاءفرمائے“

مولانا جونی نے لکھا ”آپ ہمیشہ ہماری دعاﺅں میں ہوتے ہیں۔ جلد صحت یاب ہو جائیں“

عبداللہ رفاقت نے لکھا ”2019ءکا ورلڈکپ کھیل کر کرکٹ کی جان چھوڑنی ہے۔۔۔ اور انشاءاللہ جیت کر لانا ہے ورلڈکپ، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں“

بنین نے لکھا ”اتنے بڑے ہو گئے ہیں آپ اور ٹھیک سے اپنا خیال بھی نہیں رکھ سکتے۔ پتہ ہے کہ مداحوں پر کیا گزرتی ہے؟“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...