”یہ آج رات کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟“ یہ تصویر پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ کی ہے لیکن آپ کوشش کے باوجود بھی پہچان نہیں پائیں گے، صارفین کی باتوں سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

”یہ آج رات کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟“ یہ تصویر پاکستان کی انتہائی معروف ...
”یہ آج رات کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟“ یہ تصویر پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ کی ہے لیکن آپ کوشش کے باوجود بھی پہچان نہیں پائیں گے، صارفین کی باتوں سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چھٹیاں منانے کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنا ہوں یا سنیپ چیٹ کے فلٹرز استعمال کرنا، پاکستانی اداکارائیں اس سب میں بہت مہارت استعمال کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

حال ہی میں انتہائی معروف اداکارہ نے اپنی ایک ایسی ویڈیو انسٹاگرام پراپ لوڈ کی کہ دیکھنے والے پہلے تو ماننے کو ہی تیار نہ تھے لیکن جب ’حیرت‘ ذرا کم ہوئی تو پھر کچھ نے داد دی لیکن کچھ معمول کے مطابق تنقید کرنے میں لگ گئے اور اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔

اس ویڈیو میں نظر آنے والی ”چینیوں“ جیسی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ہیں جنہوں نے ایک اشتہار کی شوٹنگ کیلئے یہ روپ اپنایا اور کوئی بھی انہیں پہچان نہیں سکا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں تو ٹھیک ہوں البتہ وہ گیند اب۔۔۔“ سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان منظرعام پر آ گیا، ایسے دلچسپ انداز میں اپنی خیریت بتائی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“

انہوں نے یہ روپ ’برجر پینٹس‘ کیلئے ایک اشتہار کی شوٹنگ کیلئے اپنایا اور ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ”تخلیق حدوں کو وسعت دینے اور تجربات کا نام ہے۔ میں نے اب تک جتنے بھی بہترین اشتہارات میں شوٹنگ کی، یہ ان میں سے ایک ہونا چاہئے جو حال ہی میں ’برجر پینٹس‘ کیلئے شوٹ کیا۔“

ایک صارف نے لکھا ”فرام چاندنی چوک تک چائنہ“

ایک اور صارف ان کے میک اپ سے کافی متاثر نظر آیا اور لکھا ”بہت خوب، آپ واقعی چینی لگ رہی ہیں“

ایک صارف نے سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ”سی پیک کے فوائد اب سب کے سامنے ہیں“

ایک شخص نے چینیوں کی جانب سے کتنے کا گوشت کھانے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ”آج رات یہ کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟“

ایک اور صارف نے لکھا ”بے وقوفی اپنے عروج پر“

ایک صارف نے لکھا ”ہنسی آ رہی ہے دیکھ کر“

ایک صارف نے تو انہیں کارٹون قرار دیدیا

ایک اور شخص نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور لکھا ”مہوش واحیات“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...