افغان طالبان اسلام آباد کس لیے پہنچ گئے؟ بڑی خبرآگئی

افغان طالبان اسلام آباد کس لیے پہنچ گئے؟ بڑی خبرآگئی
افغان طالبان اسلام آباد کس لیے پہنچ گئے؟ بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان سپریم لیڈرنے اسلام آباد میں افغان امن مذاکرات کی منظوری دیدی جس کے بعد اس ہفتے ایک وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا جس کا مقصد 16سال سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ تھا۔
اس پیش رفت میں شامل دو اعلیٰ حکام کے حوالے سے وفد کے دورے کا دعویٰ کرتے ہوئے رائٹرز نے لکھاکہ یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا کہ اعلیٰ افغان سیاستدان کے نمائندے کے ملاقات میں کوئی پیش رفت ہوسکی یا نہیں ، اس سے پہلے افغانستان میں امن کی کئی کاوشیں ناکام ہوچکی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بیک چینل میٹنگ ایک ایسے وقت پر ہوئی جب اس سے پہلے ترکی میں حزب اسلامی اور طالبان کے درمیان رابطہ کاروں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ انہیں اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا علم نہیں تاہم طالبان نے اس ضمن میں کوئی بات نہیں کی لیکن فریقین نے ترکی میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تردید کی تاہم سینئر طالبان رہنماءنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ سپریم لیڈرحیبت اللہ اخونزادہ نے پیر کو اسلام آباد میں مذاکرات کی منظوری دی جس کا مقصد کئی سالوں سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہے جس میں ہرسال ہزاروں افغان شہری مرتے ہیں۔
دریں اثنا طالبان ترجمان ذبیح المجاہد نے کہاکہ ترکی میں ہونیوالی ملاقات میں طالبان کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔