جب کوئی خواب میں اپنی داڑھی کے ساتھ یہ کام کرتا ہے تواسے جان لینا چاہئے کہ اسکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے ،انتہائی اہم تعبیر
لاہور(نظام الدولہ )داڑھی مردوں کی زینت ہے۔جب کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ اسکے چہرے پر داڑھی اگ آئی ہے تو یہ بزرگی کی علامت ہے۔ اگر کوئی یہ دیکھے کہ داڑھی لمبی ہوگئی ہے تو اس کے گھریلو کام بخوبی انجام پائیں گے۔ تاہم جب یہ ناف سے بھی بڑھ جائے تو کوئی پریشانی لاحق ہونے کا اندیشہ ہے ۔
خواب میں داڑھی کو رنگنا یعنی خضاب لگانے کی تعبیر کے مطابق ایسا بندہ اپنا حال لوگوں کو بتائے گا ۔کوئی بات اپنے بارے چھپا نہیں سکے گا۔
داڑھی کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے دیکھنا قریب المرگ ہونے کی دلیل بیان کی جاتی ہے ۔
خوا ب میں داڑھی کا سلامت رہنا اچھی علامت ہے لیکن جب کوئی دیکھے کہ اس نے داڑھی کاٹ دی ہے یا ترشوا دی ہے تو کاروبار اور مرتبے کے تنزل کا خدمشہ ہے۔
خواب میں داڑھی کا سفید ہونا بردباری اور نرمی کی علامت ہے ۔لین لوگون سے دکھ اٹھائے گا۔
خواب میں کوئی یہ دیکھ لے کہ اسکی داڑھی خود بخود گررہی ہے،جھڑ رہی ہے تو انجانے خوف اور موت کی وجہ سے پریشان رہنے کی دلیل ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اسکی داڑھی چھوٹی ہے تومصائب سے جان چھوٹے گی، قرض دار ہے تو نجاتپائے گا ۔
کسی عورت کا یہ دیکھنا کہ اس کی داڑھی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ رسوا ہوگی اور غم ناک صورتحال کا سامنا کرے گی ۔(واللہ اعلم الصواب )
(آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟ nizamdaola@gmail.com )