راہول گاندھی کی اچانک چائے والے ڈھابے پر آمد، عام لوگوں میں گھل مل گئے

راہول گاندھی کی اچانک چائے والے ڈھابے پر آمد، عام لوگوں میں گھل مل گئے
راہول گاندھی کی اچانک چائے والے ڈھابے پر آمد، عام لوگوں میں گھل مل گئے

  


لکھنئو (این این آئی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی اچانک ایک چائے والے ڈھابے پر پہنچ گئے جہاں وہ ڈھابے کے مالک اور عام شہریوں میں گھل مل گئے، چائے نوش کی اور سموسے بھی کھائے، بھارتی ٹی وی کے مطابق رائے سرحد پر واقع بھگوان پور میں ایک ڈھابے کے مالک کو اس وقت خوشگوار حیرت کا احساس ہوا جب کانگریس صدر راہول گاندھی ڈھابے پر جاکر کھڑے ہوگئے۔

رائے بریلی سے ہوتے ہوئے امیٹھی جاتے ہوئے راہول 30 منٹ تک ڈھابے پر ٹھہرے جہاں انہوں نے چائے پی اور سموسے کھائے۔ ڈھابے کے مالک رام پال نے بتایا کہ راہول گاندھی کی گاڑی اچانک ڈھابے پر رکی اور انہوں نے گاڑی سے اتر کر ایک کپ چائے کی فرمائش کی۔ ان کے ہمراہ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر راج ببر اور سابق ممبر اسمبلی اکھلیش پرتاپ سنگھ بھی تھے۔ رام پال نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ راہول گاندھی کبھی میرے ڈھابے پر آئیں گے، ان کے آنے سے بہت خوشی ہوئی۔

واضح ہوکہ راہول گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد ان کا امیٹھی کا یہ پہلا دورہ ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مودی بھی ایک عرصے تک چائے بیچتے رہے جو اب بھارت کے وزیراعظم ہیں اور انہیں چائے والا کے نام سے بھی ہدف تنقید بنایا جاتا ہے ۔ 

مزید : بین الاقوامی


loading...