طالبان نے فوج کو مورچوں، حکومت کو محل تک محدود کردیا

طالبان نے فوج کو مورچوں، حکومت کو محل تک محدود کردیا
طالبان نے فوج کو مورچوں، حکومت کو محل تک محدود کردیا

  


کابل (آئی این پی) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کردیا ہے، اب عسکریت پسندوں سے لڑائی سے ہی جنگ جیتیں گے۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکی مدد کے بغیر حکومت چھ ماہ تک بھی نہیں چلائی جاسکتی۔

امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دئیے گئے انٹرویو میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا یہ درست ہے کہ طالبان کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے گلیوں اور محل کے باہر دیواریں تعمیر کیں۔ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، آئے دن عسکریت پسندوں کے حملوں نے زندگی مفلوج کردی۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کرلیا کہ طالبان سے لڑائی سے ہی نمٹا جائے گا۔ امریکی امداد سے متعلق ایک سوال پر اشرف غنی کا کہنا تھا امریکی امداد کے بغیر حکومت چھ ماہ تک بھی نہیں چلے گی۔

افغانستان میں امریکی فوج اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے انٹرویو میں تسلیم کیا کہ طالبان کے حملوں کے خطرے کے باعث امریکی فوج نے سڑکوںکا استعمال چھوڑ دیا اور فوج ودیگر امریکی شہری طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سفر کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...