چوتھی جماعت کے بچے سے اغوا کے بعد ایک ماہ زیادتی

چوتھی جماعت کے بچے سے اغوا کے بعد ایک ماہ زیادتی
 چوتھی جماعت کے بچے سے اغوا کے بعد ایک ماہ زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا چوتھی جماعت کا طالبعلم بازیاب کرالیا گیا، ملزمان ایک ماہ تک لاہور لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اس سے قبل بھی ا یک اوباش نوجوان نے اسی بچے کے ساتھ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو فلم بھی بنائی تھی جس کو لے کر مذکورہ بالا ملزمان نے بچے کو بلیک میل کیا کہ ہم اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیں گے اور اسے اغوا کرکے لاہور لے گئے جہاں پر ملزم عید مبارک اپنے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز مغوی بچہ ایک ماہ بعد گھر پہنچ گیا، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال صدر کسان بورڈ ملک امیر اختر اعوان کی مغوی بچے عبدالرحمن اور اس کے والد عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالحق زرگر، چوہدری مقبول نمبردار، محمد اکبر سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ملک امیر اختر اعوان نے ڈی پی او ساہیوال، آر پی او ساہیوال سے فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لے کر مغوی بچے کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے، اس کی ویڈیو فلم بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔