آئی سی سی نے ’او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر‘ کا اعلان کر دیا، ان پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کر لیا گیا جو قوم کے دل کی دھڑکن ہیں، نام جان کر آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

آئی سی سی نے ’او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر‘ کا اعلان کر دیا، ان پاکستانی کھلاڑیوں ...
آئی سی سی نے ’او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر‘ کا اعلان کر دیا، ان پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کر لیا گیا جو قوم کے دل کی دھڑکن ہیں، نام جان کر آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اس میں ان 2 قومی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آج وہ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ آج رات کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟“ یہ تصویر پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ کی ہے لیکن آپ کوشش کے باوجود بھی پہچان نہیں پائیں گے، صارفین کی باتوں سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

ڈیوڈ وارنر

آئی سی سی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق ٹیم میں شامل کئے گئے تمام کھلاڑیوں کی 21 ستمبر 2016ءسے 31 دسمبر 2017ءتک کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اس عرصے میں 22 میچ کھیل کر 67.80 کی اوسط سے 1 ہزار 424 رنز بنائے اور 6 سنچریوں کے علاوہ 2 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ 

روہت شرما

دوسرے اوپنر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما ہیں جنہوں نے 26 میچوں میں 61.56 کی اوسط سے 1 ہزار 416 رنز بنائے اور اس دوران 6 سنچریاں اور 6 ہی نصف سنچریاں بنائیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں وہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی بنے۔

ویرات کوہلی

تیسرے کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے اس عرصے میں 31 میچ کھیل کر 82.63 کی اوسط سے 1 ہزار 818 رنز بنائے اور 7 سنچریوں کے علاوہ 9 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ ویرات کوہلی کو 2017ءمیں آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔

بابراعظم

چوتھے کھلاڑی پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنہوں نے 21 میچوں میں 77.00 کی اوسط سے 1ہزار 232 رنز بنائے اور 7 سنچریوں کے علاوہ 2 نصف سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے 2016ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 لگاتار سنچریاں بھی بنائیںاور 2017ءمیں پاکستان ٹیم کی جانب سے بنائے گئے کل سکور کا 26 فیصد سکور بنایا۔

اے بی ڈویلئیرز

ٹیم کے پانچویں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ہیں جنہوں نے 19 میچوں میں 59.46 کی اوسط سے 773 رنز بنائے اور اس دوران 1 سنچری اور 5 نصف سنچریاں بنائیں۔ گزشتہ سال انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ میں صرف 104 گیندوں پر 176 رنز بھی بنائے۔

کوینٹن ڈی کوک

چھٹے کھلاڑی کا تعلق بھی جنوبی افریقہ سے ہی ہے جن کا نام کوینٹن ڈی کوک ہے اور انہوں نے 25 میچوں میں 55.75 کی اوسط سے 1 ہزار 338 رنز بنائے جس دوران 3 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ وکٹ کے پیچھے 30 کیچ پکڑے اور 3 سٹمپ آﺅٹ کئے۔

بین سٹوکس

ساتویں کھلاڑی انگلینڈ کے آل راﺅنڈر بین سٹوکس ہیں جنہوں نے 18 میچ کھیل کر 63.66 کی اوسط سے 764 رنز بنائے جس دوران 4 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ 16 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔

ٹرینٹ بولٹ

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو باﺅلر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اس عرصے میں 25 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کیں اور 2 میچوں میں 5,5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ بالخصوص پاور پلے اوورز میں خطرناک ثابت ہوئے اور 2017ءمیں کھیلے گئے میچوں میں پاور پلے کے دوران 16 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی

چیمپینز ٹرافی کے بہترین باﺅلر قرار پانے والے حسن علی کو ناصرف سال 2017ءکا ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا ہے بلکہ انہیں ٹیم آف دی ائیر میں بھی شامل کیا ہے۔ حسن علی نے 21 میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں اور 3 میچوں میں 5,5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مڈل اوورز یعنی 11 سے 40 اوورز تک کے کھیل میں دنیا کا کوئی باﺅلر حسن علی سے زیادہ خطرناک ثابت نہ ہو سکا جنہوں نے 2017ءمیں اس دوران 30 شکار کئے۔

راشد خان

سپنر کی جگہ افغانستان کے راشد خان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے 19 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کیں اور 2 مرتبہ 5,5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ افغانستان کے اس نوجوان نے آئی سی سی کا ’ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف انتہائی عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے صرف 18 سکور کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا

جسپریت بمرا

اس ٹیم میں گیارہویں اور آخری کھلاڑی بھارت کے جسپریت بمرا ہیں جنہوں نے 27 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کیں اور 1 میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جسپریت بمرا نے 2016ءمیں ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی خطرناک باﺅلر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 2017ءمیں 41 سے 50 اوورز کے دوران 27 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی باﺅلر کی جانب سے ان اوورز میں حاصل کی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

مزید :

کھیل -