”میں فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارتی لوگوں کیساتھ ائیرپورٹ پر پہنچی تو۔۔۔“ صباءقمر نے ائیرپورٹ پر پیش آنے والا شرمناک ترین واقعہ سنا دیا، جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

”میں فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارتی لوگوں کیساتھ ائیرپورٹ پر پہنچی تو۔۔۔“ ...
”میں فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارتی لوگوں کیساتھ ائیرپورٹ پر پہنچی تو۔۔۔“ صباءقمر نے ائیرپورٹ پر پیش آنے والا شرمناک ترین واقعہ سنا دیا، جان کر ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے اپنی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران ائیرپورٹ پر پیش آنے والے شرمناک ترین واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حقیقت جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی ہے کہ دنیا میں پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ آج رات کتے کا گوشت بھی کھائے گی؟“ یہ تصویر پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ کی ہے لیکن آپ کوشش کے باوجود بھی پہچان نہیں پائیں گے، صارفین کی باتوں سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

اداکارہ صبا ءقمر ہر موضوع پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے کبھی نہیں گھبراتیں اور اس وجہ سے وہ اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ حکومتی نااہلی اور بیرون ممالک ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کیساتھ ہونے والے سلوک سے بھی پردہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران بھیگی آنکھوں سے انہوں نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ سنایا تو ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کیساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے تبلیسی گئیں تو ائیرپورٹ پر تمام بھارتی لوگوں کو آگے بھیج دیا گیا لیکن مجھے روک لیا گیا کیونکہ میرے پاس ’سبز پاسپورٹ‘ تھا۔ میری انتہائی سخت چیکنگ کی گئی اور انٹرویو کے بعد مجھے آگے جانے دیا گیا اور اس روز مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری دنیا میں کتنی کو عزت ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

#justiceforzainab

A post shared by Saini Innovations (@innovative_punjabi07) on