قومی اسمبلی، عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی، عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی، عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی ، قرارداد منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے الفاظ کی سخت مذمت کرتا ہے،چیئرمین تحریک انصاف اور سربراہ عوامی مسلم لیگ ایوان کے رکن ہیں لیکن دونوں نے پارلیمان کے تقدس کو مجروح کیا،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا استحکام اور بلندی جمہوریت سے وابستہ ہے،پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ اور جمہوریت کی علامت ہے،لاہور جلسے میں 22 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی جس کی ایوان مذمت کرتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...