ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،سول عسکری اور فرنٹیئر کور کے آفیسران کی شرکت

ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،سول ...
ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،سول عسکری اور فرنٹیئر کور کے آفیسران کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہید ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کی پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج علی الصبح صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں  کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا ،دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس  میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری،ڈی آئی جی وزیر خان ناصر، ایس ایس پی ٹریفک فیض محمد لہڑی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق کے علاوہ عسکری ، سول اور فرنٹیئر کور کے آفیسران کیساتھ پولیس کے جوانوں نے بھی  بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شہید ہونیوالے  پولیس اہلکاروں شوکت علی اور محمد الیاس کی میتیں نماز جنازہ کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی جنہیں بعد میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ۔