اس نوجوان نے کس چیز کے دھویں سے 27کلو وزن کم کرڈالا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے
نئی دلی(نیوز ڈیسک) موٹے لوگوں کے لئے موٹاپے سے جان چھڑوانا ایک عذاب بن جاتا ہے۔ ہزار کوشش کرتے ہیں لیکن چربی کم نہیں ہوتی، البتہ بعض لوگ بظاہر معمولی سی نظر آنے والی چیزوں سے وزن میں کمی جیسا مشکل مقصد حاصل کر لیتے ہیں۔ بھارتی نوجوان سووک بوس بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں، جنہوں نے موٹاپا کم کرنے کے لئے ورزش اور سادہ خوراک تو اپنائی لیکن کہتے ہیں کہ بھاپ سے غسل ان کے لئے سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوا۔
ٹائمزآف انڈیا کےمطابق سووک کا وزن ایک وقت پر 112 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔ انہیں طرح طرح کی باتیں سننا پڑتی تھیں لیکن جب ان کے ساتھ کام کرنے والی ایک لڑکی نے انہیں طنزیہ انداز میں وزن کم کرنے کیلئے مشورہ دیا تو وہ سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ اب کیا کریں۔
سووک کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طوری پر اپنی خوراک پر نظر ثانی کی اور اس میں سے میٹھا، چکنائی،اور زیادہ کاربوہائیدریٹ والی غذائیں جیسا کہ روٹی، چاول، آلو وغیرہ میں کمی کر دی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیا جبکہ پروٹین والی غذاﺅں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رکھا۔
ایک سال تک وہ اس غذائی روٹین اور ورزش پر عمل پیرا رہے، اور ساتھ ہی بھاپ سے غسل یعنی سوانا باتھ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ سووک نے اس ایک سال میں اپنے وزن میں 27 کلوگرام کی کمی کر لی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ اس کامیابی سے انہیں بہت حوصلہ ملا ہے اور وہ اس سال اپنے وزن میں مزید کمی کے لئے پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہیں۔