باپ کی دولت لوٹنے والے شخص سے نوجوان بیٹی نے انوکھا ترین انتقام لے لیا، ایسا کام کردیا کہ جان کر ہی مرد توبہ کرلیں

باپ کی دولت لوٹنے والے شخص سے نوجوان بیٹی نے انوکھا ترین انتقام لے لیا، ایسا ...
باپ کی دولت لوٹنے والے شخص سے نوجوان بیٹی نے انوکھا ترین انتقام لے لیا، ایسا کام کردیا کہ جان کر ہی مرد توبہ کرلیں

  


نئی دلی(نیوز ڈیسک) سادہ لوح لوگوں کو بھاری انعام نکلنے کا لالچ دے کر لوٹ لینے والے شعبدہ باز کتنے مکار ہوتے ہیں یہ تو آپ جانتے ہوں گے۔ واردات کر کے یہ ایسے غائب ہوتے ہیں کہ پولیس بھی ان کا سراغ نہیں لگا پاتی، لیکن داد دیجئے اس بھارتی لڑکی کی ذہانت کو جس نے اپنے باپ کو لوٹنے والے شاطرمجرم کو ایسے پکڑا کے اس شیطان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے۔

گلف نیو زکے مطابق پٹنہ کے علاقے کنکرباغ کے رہائشی بتوساﺅ کی بدقسمتی تھی کہ وہ ٹی وی پر چلنے والے ایک اشتہار کو دیکھ کر دئیے گئے نمبر پر فون کر بیٹھا۔ اس کی بات راجیو کمار نامی شخص سے ہوئی جس نے اپنی شعبدہ بازی شروع کر دی اور جلد ہی بتوساﺅ کو ’خوشخبری‘ سنا دی کہ وہ ایک کار انعام میں جیت گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ کار وصول کرنے سے پہلے 40000 روپے کی رقم بطور ٹیکس جمع کروانی ہو گی، اور بتو ساﺅ نے یہ رقم دئیے گئے اکاﺅنٹ میں جمع کروا دی۔

جب اس نے کار کا تقاضہ کیا تو راجیو نے حیلے بہانے سے مزید رقم کا تقاضہ شروع کر دیا، تب بتو ساﺅ کو اندازہ ہواکہ اس کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ہے، لیکن بدقسمتی سے وہ رقم لٹوا بیٹھا تھا۔

جب بتوساﺅ کی بیٹی کو اس بات کا علم ہوا کہ اس کا باپ کسی فراڈئیے کے چکر میں آ کر اچھی خاصی رقم لٹوا بیٹھا ہے تو اس نے مجرم کو خود پکڑنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے چند دن انتظار کیااور پھر ایک نئی سم لے کر راجیو کے نمبر پر جھوٹ موٹ کی رانگ کال کر دی۔

راجیو نے اس کے ساتھ بات بڑھانے کی کوشش کی تو وہ اس سے جان چھڑوانے کی ایکٹنگ کرنے لگی جس پر اس کی دلچسپی اور بھی بڑھ گئی۔ اس کے بار بار کال کرنے پر لڑکی نے بھی رفتہ رفتہ بات شروع کر دی اور یوں چند ہی دن میں اس کے ساتھ دوستی قائم کر لی۔اب راجیو اس کے ساتھ ملاقات کے لئے بے قرار تھا، اور ظاہر ہے کہ لڑکی بھی اس موقعے کی منتظر تھی۔ دونوں نے بدھا سمرتی پارک میں ملاقات کا وقت تہہ کیا لیکن دھوکہ باز راجیو کو اندازہ نہیں تھا کہ اس بار اس کے ساتھ دھوکہ ہو گیا ہے۔

پارک میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اس کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار تھے۔ جونہی وہ لڑکی سے ملنے کے لئے بتائی گئی جگہ پر پہنچا، پولیس اہلکاروں نے بڑے ہی پیار سے اسے اپنے جھرمٹ میں لے لیا اور سیدھا تھانے لے گئے۔ شاطر مجرم سے بتو ساﺅ سمیت کئی اور متاثرین کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ اسے منطقی انجام کو پہنچانے کے لئے قانونی کاروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...