بولنے والے طوطے کی شرمناک حرکت پر خوبصورت لڑکی نے اسکو فریزمیں بندکردیا اور معافی مانگنے پرجب طوطے کو باہر نکالا تو ا سنے سوال کیا کہ ۔۔۔

بولنے والے طوطے کی شرمناک حرکت پر خوبصورت لڑکی نے اسکو فریزمیں بندکردیا اور ...
بولنے والے طوطے کی شرمناک حرکت پر خوبصورت لڑکی نے اسکو فریزمیں بندکردیا اور معافی مانگنے پرجب طوطے کو باہر نکالا تو ا سنے سوال کیا کہ ۔۔۔

  


ایک خوبصورت لڑکی کو دوست نے بولنے والا طوطا گفٹ کیا۔ لڑکی کو تحفے میں ملا طوطا بہت ہی پسند آیا۔ وہ بہت خوش ہوئی مگر طوطا بہت گالیاں دیتا تھا۔ لڑکی نے بہت کوشش کی کہ طوطا گالی نہ دے۔ وہ طوطے سے بہت لاڈ پیار کرتی تھی لیکن اسکی شرمناک گالیوں سے عاجز بھی تھی۔

ایک دن طوطا بہت ہی بدتمیزی سے گالیاں بکنے لگا تو لڑکی کو غصہ آگیا ۔ اس نے طوطے کو فریزر میں بند کردیا۔ مگر دس سیکنڈ بعد ہی نکال لیا کہ ٹھنڈے سے مر نہ جائے۔ جیسے ہی طوطے کو باہر نکالا، طوطا لڑکی کا نام لے کر گالی دینے لگا۔

لڑکی نے غصے سے اسے پھر فریزر میں ڈال دیا۔ اب ایک منٹ بعد نکالا تو طوطا بہت سہما ہوا تھا۔ گڑ گڑا کر معافی مانگ رہا تھا اور توبہ کررہا تھا کہ آئندہ کبھی گالی نہ دے گا۔ لڑکی نے پیار سے طوطے کو سہلایا۔ طوطا بہت ڈرا سہما ہوا تھا۔

طوطے کا اعتماد بحال ہوا اور اس نے لڑکی سے بولا ’’مجھے بتادو، فریزر میں جو مرغی پڑی ہے، اس نے کیا غلطی کی تھی؟‘‘

محمد عاطف ۔سرگودھا

مزید : لافٹر


loading...