نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ ، 27،20 جنوری اور 4فروری کو اجتماعات سے خطاب کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ آنے والے چند دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں تین بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف 20جنوری کو ہری پور،27جنوری جڑانوالہ اور4فروری کو پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ کے سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی حقیقت ہیں عوامی عدالت میں اپنی کارکردگی رپورٹ لے کر جا رہے ہیں،عوامی اجتماع سے پتاچلے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر تنقید کرنے والے مستقبل سے مایوس ہیں گالم گلوچ اور لعن و طعن کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے