’میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رات گزاری جس کے بعد وہ کہنے لگا تم میری بیٹی۔۔۔‘ فحش اداکارہ نے امریکی صدر کی ایسی شرمناک ترین بات بیان کردی کہ امریکیوں کے بھی گال شرم سے لال ہوگئے

’میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رات گزاری جس کے بعد وہ کہنے لگا تم میری بیٹی۔۔۔‘ ...
’میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رات گزاری جس کے بعد وہ کہنے لگا تم میری بیٹی۔۔۔‘ فحش اداکارہ نے امریکی صدر کی ایسی شرمناک ترین بات بیان کردی کہ امریکیوں کے بھی گال شرم سے لال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شرمناک ماضی کے بارے میں اب تک کئی سکینڈل سامنے آچکے ہیں لیکن فحش اداکارہ سٹیفنی کلفرڈ عرف سٹورمی ڈینیلز کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے ایسی ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ سن کر انسان کی عقل دنگ رہ جائے۔ سٹیفنی اور ٹرمپ کے ناجائز تعلقات کے متعلق صحافی ویز برگ متعدد انکشافات سامنے لائے ہیں جن میں یہ شرمناک ترین انکشاف بھی شامل ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش اداکارہ کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے کے بعد اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کا موازنہ اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے کر دیا۔
میل آن لائن کے مطابق ڈینیلز نے بتایا کہ ”ہم نے اکٹھے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا جس کے بعد ٹرمپ مجھ سے کہنے لگے کہ میں بہت خوبصورت اور سمارٹ ہوں، بالکل ایوانکا (ٹرمپ کی بیٹی) جیسی۔“ ڈینیلزنے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے معاشقے کا آغاز امریکن سنچری سلیبرٹی گالف ٹورنامنٹ کے موقع پر ہوا۔ جولائی 2006ءمیں شروع ہونے والا یہ معاشقہ تقریباً ایک سال تک چلتا رہا جس کے دوران ٹرمپ اور ڈینیلز کے دوران متعدد بار جسمانی تعلق استوار ہوا۔


ڈینیلز نے یہ بھی بتایا کہ ”ٹرمپ کے ساتھ تعلق استوار کرتے ہوئے میں ہمیشہ سوچتی تھیں کہ ایسا کیوں کررہی ہوں۔ بعض اوقات میرے ذہن میں یہ خیال بھی آتا تھا کہ کہیں ٹرمپ اس کے بدلے مجھے رقم تو نہیں دینا چاہیں گے، جو کہ ڈھیر ساری ہوسکتی ہے۔ پہلی ملاقات میں ہی وہ مجھے گھور گھور کر دیکھتے رہے اور پھر مجھے انہوں نے ڈنر کی دعوت دی۔ میں ان کے ساتھ رمانوی تعلق استوار نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وہ مجھے ایک دلچسپ آدمی لگ رہے تھے لہٰذا میں نے ان کی دعوت قبول کرلی۔ جب میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچی تو وہ پاجامہ پہن کر صوفے پر بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے اپنے لباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پلے بوائے کے باس ہیو ہیفنر جیسا نظر آنا چاہ رہے تھے۔ ہمارے درمیان اس کے بعد بھی کئی خفیہ ملاقاتیں ہوئی۔ انہوں نے مجھے ٹی وی شو ’ایپرنٹس‘ میں کام دلوانے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہوا۔“