آپریشن ردالفساد،ایف سے بلوچستان نے کارروائیاں کرتے ہوئے8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد،ایف سے بلوچستان نے کارروائیاں کرتے ہوئے8دہشت گردوں کو ...
آپریشن ردالفساد،ایف سے بلوچستان نے کارروائیاں کرتے ہوئے8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے افغان شہری سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد بھی  کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں ایف سی بلوچستان نے سبی ،پشین ،ڈیرہ بگٹی،اوچ ،ڈیرہ مراد جمالی،سمبازا اور کانک میں کیں ،جہاں افغان شہری سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز،راکٹس،گرینیڈ،مارٹرزاوردھماکاخیزموادبرآمد کرلیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...