غیر ملکی سمگلر لڑکی کو دراصل کیا کہہ کر پاکستان بلایا گیا تھا؟ پاکستان آنے والی اس کی سہیلی بھی سامنے آگئی ، وہ وجہ بتا دی جو کسی نے بھی نہ سوچی تھی

غیر ملکی سمگلر لڑکی کو دراصل کیا کہہ کر پاکستان بلایا گیا تھا؟ پاکستان آنے ...
غیر ملکی سمگلر لڑکی کو دراصل کیا کہہ کر پاکستان بلایا گیا تھا؟ پاکستان آنے والی اس کی سہیلی بھی سامنے آگئی ، وہ وجہ بتا دی جو کسی نے بھی نہ سوچی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار چیک ماڈل ٹیریزا کی سہیلی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی دوست کو پاکستان میں فوٹو شوٹ کے لئے بلایا گیا تھا اور اس کے لئے ماڈل نے 2لاکھ چیک سکے (10لاکھ روپے) بھی حاصل کئے تھے
پراگ سے چھپنے والے روزنامہ بلیشک کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیروئن سمگلنگ میں گرفتار چیک ماڈل ٹیریزا کی سہیلی سیمونہ کا کہنا تھا کہ ٹیریزا پاکستان ایک فوٹو شوٹ کے لئے آئی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ ایک فوٹو شوٹ کرانے کے بارے میں بتاتی تھی ۔ ہم دونوں کے پورے یورپ میں اکٹھے فوٹو شوٹ ہیں۔ مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے۔سیمونہ سے طارق نامی شخص کے کردار پر جب سوال پوچھا گیا تو اس کا کہناتھا کہ مجھے جہاں تک علم ہے ٹیریزا طارق نامی شخص سے رابطے میں تھی ، میں اسے باس ہی کہوں گی کیوں کہ ٹیریزاہمیشہ کہتی تھی کہ میرے باس پاکستان میں ہمارے فوٹو شوٹ کے انتظامات کر دیں گے۔
اخبار نے سوال پوچھا کہ کیا ٹیریزا منشیات کی عادی ہے ؟ سیمونہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسے کبھی بھی ڈرگ لیتے ہوئے نہیں دیکھا، ہم دونوں پارٹیز میں الکوحل لیتی تھیں۔ ٹیریزا کے ساتھ پاکستان جانے کے سوال پر اس کی سہیلی کا کہنا تھا کہ میں یہاں اپنی وضاحت نہیں دوں گی مگر میں بھی ٹیریزا کے پاکستان جانے سے 3ہفتے قبل پاکستان گئی تھی اور اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرکے بخیریت واپس آگئی تھی ،لیکن میں ٹیریزا کے حوالے سے سن کر میں دنگ رہ گئی ۔
واضح رہے کہ 10جنوری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سے ایک غیر ملکی خاتون کو گرفتار کیا تھا ، یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ”ٹیریزا“ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2 کاونٹربا آسانی پار کرگئی لیکن اے این ایف اہلکار تمام ترجدید آلات کے باوجود اس کا سراغ نہ لگاسکے۔ کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے ہے۔اسی دوران کسٹم حکام نے ”ٹیریزا“ کو 12جنوری کو خصوصی عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں اسے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -