’’اس بچی کی مسکراہٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا ‘‘ شہباز شریف نے اپنی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے لگا

’’اس بچی کی مسکراہٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا ‘‘ شہباز شریف نے اپنی ایک ...
’’اس بچی کی مسکراہٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا ‘‘ شہباز شریف نے اپنی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیراعلیٰ شہبازشریف اچانک کسی نہ کسی ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور اگر انہیں سٹاف کوئی لاپرواہی کا مرتکب نظر آئے تو اسے فوری برطرف بھی کر دیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے میں لاہور کے جناح ہسپتال کا دورہ کیا لیکن یہ دورہ اچانک نہیں تھا بلکہ اس موقع پر انہوں نے ایک نئے بلاک کا فتتاح کرنا تھا ،شہبازشریف نے اپنے اس دورے میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات سے متعلق دریافت بھی کیا اور مریضوں کے جوابات سے وزیراعلیٰ کو سہولیات کی بہترین فراہمی پر اطمینان گزرا ۔شہبازشریف نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک چھوٹی سے ننھی منی بچی سے ملاقات کی ویڈیو جاری کی جسے بے حد پسند کیا جارہاہے ،ویڈیو کے ساتھ وزیراعلیٰ نے پیغام بھی جاری کیا کہ ’اس ننھی سی بچی کی مسکراہٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا ‘۔