پاکستان شمالی کوریا سے بھی پیچھے رہ گیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہمارے حکمران شرم سے ڈوب مریں

پاکستان شمالی کوریا سے بھی پیچھے رہ گیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہمارے حکمران ...
پاکستان شمالی کوریا سے بھی پیچھے رہ گیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہمارے حکمران شرم سے ڈوب مریں

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے بارے میں شاید ہی کبھی کوئی اچھی بات آپ نے سنی ہو۔ اسے دنیا کے پسماندہ ترین، بلکہ بدترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت بھی ہو گی اور افسوس بھی کہ اس کا پاسپورٹ بھی ہمارے پاسپورٹ سے زیادہ طاقتور ہے۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے شہری 39ممالک میں ویزے کے بغیر جاسکتے ہیں، یعنی اس لحاظ سے یہ پاکستان، اور دیگر پانچ ایشیائی ممالک سے آ گے ہے۔ طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں شمالی کوریا سے پیچھے رہ جانے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ اس کے برعکس یہ بھی دیکھ لیجئے کہ بھارت، اور حتیٰ کہ مالدیپ اور بھوٹان جیسے ملک اس فہرست میں شمالی کوریا سے آگے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد


loading...