محکمہ ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے تیزاب پھینک دیا

محکمہ ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد ...
محکمہ ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے تیزاب پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صدر گوگیرہ(این این آئی ) ڈی ایس پی سٹی کے دفتر سے ملحقہ فیصل آباد روڈ پر محکمہ ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے تیزاب پھینک دیا تیزاب سے نوجوان کی ٹانگیں جھلس گئیں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن محمد کاشف کے مطابق فیصل آباد روڈ پر واقع محکمہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار فیصل خالق پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوشوں نے تیزاب پھینک دیا تیزاب سے چوکیدار فیصل کی ٹانگیں اور نیچے والا حصہ بری طرح سے جھلس گیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ایس ایچ او کاشف کے مطابق ڈاکٹر فیصل کا طبی معائینہ کر رہے ہیں جس کے بعد پتہ چلا گا کہ فیصل پر پھینکا جانے والا کوئی کیمیکل تھا یا تیزاب ؟۔ دوسری طرف پولیس ٹیمیں فرار ملزمان کی تلاش کر رہی ہیں۔ ۔