نقیب محسود اچھی عادات کا مالک تھا ،وہ ماڈل اور سٹار بننا چاہتا تھا :دوست نقیب محسود 

نقیب محسود اچھی عادات کا مالک تھا ،وہ ماڈل اور سٹار بننا چاہتا تھا :دوست نقیب ...
نقیب محسود اچھی عادات کا مالک تھا ،وہ ماڈل اور سٹار بننا چاہتا تھا :دوست نقیب محسود 

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب محسود کے حوالے سے کئی طرح کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نقیب محسود کے قریبی دوست عرفان خان کا کہناہے کہ نقیب کی خواہش تھی کہ وہ ماڈل اور سٹار بن جائے ، میں اسے نو سال سے جانتاہوں اور وہ بہت اچھی عادات کا مالک تھا ۔دوسری جانب نقیب محسود کے کزن نور خان کا کہناہے کہ تین جنوری کو نقیب محسود کو ہوٹل سے سادہ لباس اہلکاروں نے اٹھایا تھا ،نقیب محسود سہراب گوٹھ میں کپڑے کی دکان بنان چاہتا تھا ،راؤ انوار کی جانب سے نقیب محسود پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے ہیں ،ہم سے کبھی نقیب نے کسی تنظیم سے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...