لودھراں ضمنی الیکشن،انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام جاری ،فوج کی طلبی کے لئے بھی خط لکھ دیا گیا:الیکشن کمیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی الیکشن این سے 154 انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور نشانات کی فائنل لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ضمنی الیکشن لڑنے والے 10 امیدوار مقابلے میں حصہ لینگے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی خان ترین ، ن لیگ کی طرف سے پیر اقبال شاہ، پی پی پی کی طرف سے مرزا علی بیگ حصہ لینگے جبکہ 7 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے۔
ڈائریکٹر الیکشن آفیسر نے منسٹری آف ڈیفنس کو خط لکھ دیا ہے اور ضمنی الیکشن کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔