فیصل آباد سے 2دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

فیصل آباد سے 2دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد
فیصل آباد سے 2دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے فیصل آباد کے علاقے خانو آنہ بائی پاس ستیانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشت گردوں میں خانیوال کا رہائشی اورنگزیب اور بہاولپور کا رہائشی عبد الرحمان شامل ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے ان دہشت گردوں کے قبضے سے3کلو بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز اور سیفٹی فیوز بھی برآمد کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...