ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

حمل
18جنوری جمعہ۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔دوست احباب سے مشاورت ضرور لیں۔
ثور
18جنوری جمعہ۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ گھریلو معاملات میں خوشی و سکون محسوس کریں گے۔ رومانوی خوشی میسر ہوگی۔صحت بہتر رہے گی۔
جوزا
18جنوری جمعہ۔ عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آنے کا خدشہ ہے ۔ کسی مسئلے کی وجہ سے معاملہ لڑائی جھگڑے تک جا سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔والدین کی حکم عدولی سے بچیں۔
سرطان
18جنوری جمعہ۔ کسی سماجی پروگرام کا انتظام کر سکیں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب ہونگے لہٰذا اُن سے عدم توجہی نہ برتیں۔
اسد
18جنوری جمعہ۔ آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف رجحان ہوگا۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔مذہبی محافل میں شرکت کر سکیں گے۔
سنبلہ
18جنوری جمعہ۔ تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط برتیں۔
میزان
18جنوری جمعہ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں ورنہ آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کیرئیر میں ترقی کا رجحان ہوگا۔طبیعت ہشاش بشاش رہے گی۔
عقرب
18جنوری جمعہ۔ زیادہ تر رجحان کاروباری سرگرمیوں کی طرف رہےگا۔ بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔
قوس
18جنوری جمعہ۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔بچوں کی طرف سے پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔
جدی
18جنوری جمعہ۔ اپنے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔کسی پارٹی کا اہتمام کر سکیں گے۔ کسی خاص مہمان کی آمد متوقع ہے۔
دلو
18جنوری جمعہ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔
حوت
18جنوری جمعہ۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آپ کسی کاروباری وفد سے ملاقات کر سکیں گے۔صحت کے متعلق طبیعت حساس رہے گی۔