چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ اور لارڈ میئر کی ملاقات،بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ اور لارڈ میئر کی ملاقات،بلدیاتی نظام پر تبادلہ ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) لارڈمےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاویدسے ٹاؤن ہال میں چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ ملک محمد طاہر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی نظام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ نے میئر لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید کو فروری کے دوسرے ہفتے ننکانہ ڈسٹرکٹ میں دورے کی دعوت دی جس کو میئر لاہور نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر پی ایس او ٹو مےئر میاں وحید الزمان، سابق رکن پنجاب اسمبلی طارق سبحانی ، سابق رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود باجوہ ، پی ایس او ٹو چےئرمین ضلع کونسل ننکانہ شاہد چوہدری، کوآرڈینیٹر ٹو چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ذوالقرنین بھی موجود تھے۔

تبادلہ خیال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -