سنی تحریک کے زیر اہتمام آزادی کشمیر ٹرین مارچ کل لاہور سے روانہ ہوگا

سنی تحریک کے زیر اہتمام آزادی کشمیر ٹرین مارچ کل لاہور سے روانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے زیر اہتمام شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آزادی کشمیر ٹرین مارچ کل 11 بجے لاہو ر سے شروع ہوکر کراچی پہنچ کر ختتام پذیر ہوگا ۔ مارچ کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، صوبائی صدرڈاکٹر محمد شاہد حسین ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد حبیب قادری، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنما خصوصی شرکت کریں گے ۔