سٹرکیں ، گلیاں اور بازار چمکانے کیلئے اضافی عملہ تعینات

سٹرکیں ، گلیاں اور بازار چمکانے کیلئے اضافی عملہ تعینات

  

لاہور(جنرل رپورٹر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے اپنی موجودہ فیلڈ مشینری اور گاڑیوں کی حالت بہترکرنے اور ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے پینٹنگ کا کام شروع کردیا ،گاڑیوں اور مشینری پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا جارہا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر البیراک ورکشاپس میں ٹیکنکل سٹاف پینٹنگ اور مرمت کے کاموں میں مصروف رہتا ہے تاکہ لاہور میں صفائی آپریشنز بغیر کسی تاخیر کے مکمل کئے جا سکیں اور ڈرائیور حضرات کو بھی کسی بڑے حادثے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ البیراک کا عملہ ورکشاپس کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں موجود ویسٹ کنٹینرز کو بھی مرمت کرتا ہے ۔ روزانہ اوسطاً80 ویسٹ کنٹینرز کو 4موبائل ورکشاپس کے ذریعے مرمت جبکہ40 ویسٹ کنٹینرز کو5 موبائل پینٹنگ ورکشاپس کے ذریعے پینٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے البیراک نے اضافی مشینری ،اضافی ہتھ گاڑیاں اور اضافی سینٹری عملہ بھی یونین کونسلوں کی سطح پر تعینات کیا ہے۔ اس سلسلے میں البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ البیراک نے گزشتہ سا ت برسوں میں فیلڈ میں نئی مشینری درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت مرمت بھی یقینی بنائی ہے تا کہ لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ البیراک کی جانب سے یہ اقدامات مستقبل میں صفائی آپریشنز میں تیزی اور بہتری لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -