منی بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ، حکومت وعدے پورے کرے ، تاجروں کا مطالبہ

منی بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ، حکومت وعدے پورے کرے ، تاجروں کا مطالبہ

  

لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت کی طرف سے23 جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ سے مہنگائی میں ممکنہ اضافہ پردکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، دکانداروں کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی لانے کی تیاری کررہی ہے اب تک کسی بھی حکومت نے غریب لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ر یاض،فیاض،بابر نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر غریب لوگوں کو تنگ کرنے کے لئے بجٹ لایا جارہا ہے ملک اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور ایسے موقع پر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے ۔دکاندار نعیم،شاکر،حامد،نبیل اور ساجد نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں منی بجٹ کے نام پر عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ پہلے ہی کاروبار بہت نقصان میں ہے اس منی بجٹ سے اب رہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے گی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو تنگ کرنے کے بجائے ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے ۔ فضل ، کریم ، اعزاز ، حماد ، دلاور اور خالد نے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے گی اور دکانداروں کو بھرپور ریلیف دیا جائے گا وقاض ، فہد ، سردار،شہباز اور ندیم نے کہا کہ حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو مہنگائی میں مزید اضافہ بھی نہ کرے،غریب دکانداروں کے کاروبار کو بند ہونے سے بچایا جائے اور ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ لانے کا مقصد غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے

بجٹ