تحریک انصافعوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،آصف خان

تحریک انصافعوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،آصف خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے کارکنان نے نصیر احمدکی قیادت میں پنجاب کے نائب صدر آصف خان سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہو چکی ہے بجلی گیس بحران کے بعد حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ غربت کا شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ پنجاب اور وفاق کے وزراء اپنے اداروں میں کام کرنے کی بجائے جمہوری حکومتوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں فواد چوہدری جیسے غیر جمہوری قوتوں کی ایماء پر صوبائیت اور ہارس ٹریڈنگ کرنیکی بھونڈی سازش کر رہے ہیں سندھ کو فتح کرنے کا تحریک انصاف کا خواب کبھی پورا نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بدترین کارکردگی پر خود ہی گرانے والی ہے وفد میں عبدالکریم میو، رانا افتخار علی، عبدالکریم میو، شیخ محبوب احمد، رانا افتخار علی، اخترشاہ، احمزہ شکور اور ملک عباس شامل تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -