جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ایئرپورٹ پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کی مذمت

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ایئرپورٹ پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کی مذمت

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی صدر صوبہ پنجاب وسطی ربعیہ طارق نے لاہور ائرپورٹ پرشراب اور بئیرکے پرمٹ اور این او سی جاری ہونے اور غیر ملکی شہری کے لیے شراب کے بار کھولنے کی سمری بھجوانے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے انہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے کے بعد عوام اور پاکستان کے لیے کوئی ایسے اقدام نہیں کررہی جس سے عوام میں اسلام اور اپنی اقداروروایات سے محبت پیدا ہو انہوں نے کہاکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہ اسکے قوانین کے خلاف ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس پر فوری ایکشن لیا جائے اور ایسے کوئی اقدام نہ کیے جائیں جن سے پاکستان کی اقدار کونقصان ہو