تاجر برادری میں حقیقی نمائندگی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا،محمد علی

تاجر برادری میں حقیقی نمائندگی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا،محمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں نے کہا ہے کہ تاجر برادری میں حقیقی نمائندگی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا۔ تاجر برادری کو ایک وسیع تر متحرک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا معاملہ آحری مراحل میں ہے۔ اس وقت حکومت اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کا فقدان ختم کرنے کے لئے رہنماؤں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

اور بہت جلد ممتاز تاجر رہنماؤں، مارکیٹ لیڈروں کو قومی دھارے میں شامل کر کے ایک وسیع اور متحرک کردار ادا کیا جائے گا۔ محمد علی میاں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور نامساعد اور مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ محمد علی میاں نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت دگرگوں اور عیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ حکومت اپنے منشور کے مطابق ایف بی آر اور ٹیکس قوانین کو تاجر دوست بنانے کے عمل میں سرگرم ہے، تاہم خدشہ ہے کہ رابطہ کے فقدان سے پیچیدگیاں نہ پیدا ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ تین اور متوقع چوتھے منی بجٹ پیش کرنے میں بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا فقدان صاف دکھائی دے رہا ہے، جس سے حالاتمزید بگڑنے کا خدشہ ہے، اس لئے ایک وسیع اور متحرک پلیٹ فارم قائم کر کے حکومت سے مثبت مذاکرات شروع کئے جائیں گے اور تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔