اچھرہ میں ہجارس سکول سسٹم کا افتتاح
لاہور (سٹی رپورٹر) تعلیمی نظام کی طرف ایک مثبت پیش رفت، تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز نے اچھر ہ احمد منیر شہیدروڈ پر ہجارس سکول سسٹم کے پہلے کیمپس کا افتتاح کر دیا ،افتتاحی تقریب میں انصاف بزنس فورم کے عہد یداران امین ذکی ،مظہر ساہی ،محمد خان مدنی ،بشیر سیال،چوہدری جاوید اکرم ، چوہدری آصف شکور،ناصر سلمان اورشیخ فہیم نے شرکت کی ،ہجار س سکول سسٹم کے سی ای او رحمت علی نے کہا کہ ہم مختلف شہروں میں پانچ اور کیمپس بنا رہے ہیں ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد مشتاق نے کہا کہ ہجارس سکول سسٹم جد ید او ر سستی تعلیم کے حصول کے لئے ایک بہترین اثاثہ ثابت ہو گا ۔