ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی آج ہو گی

ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی برسی کے موقع پر محفل قرآن خوانی آج ہو گی

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن و سابق چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی تیسری برسی کے موقع پر آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں محفل قرآن خوانی کا آغاز 10بجے صبح ہو گا جبکہ ختم و دعا 11:30بجے ہو گی۔ بعدازاں کارکنان تحریک پاکستان اپنے مرحوم ساتھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔