زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن عدالتوں میں ثابت ہو گئی، مسرت جمشید

زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن عدالتوں میں ثابت ہو گئی، مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے افواہوں اور بے بنیاد پراپیگنڈے کی فیکٹریاں لگا لی ہیں جہاں پراوور ٹائم لگایا جارہا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ملک و قوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کرنیکی بجائے صرف اپنی کرپشن بچاؤ کے یک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندانوں کی کرپشن عدالتوں میں ثابت ہو چکی ہے۔

لیکن یہ پھر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک دوسرے کوسڑکوں پرگھسیٹنے کی باتیں کرنے والے آج احتساب کا گھیرا تنگ ہونے پر ایک دوسرے سے بغلگیر ہیں ۔ کرپشن بچانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر قائم ہونے والا اتحاد کامیاب نہیں ہوگا بلکہ بہت جلد جوتیوں میں دال بٹے گی اور یہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رہے ہوں گے۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے اتحاد سے کوئی خوف نہیں کیونکہ عوام کرپٹ لوگوں سے اعلانیہ لا تعلقی اختیار کرچکے ہیں ۔