کائنات کی ہر چیز حضور پاک ؐ کی بڑائی بیان کرتی ہے،طارق وزیر

کائنات کی ہر چیز حضور پاک ؐ کی بڑائی بیان کرتی ہے،طارق وزیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈکے ہیڈ آفس میں محفل میلاد ، سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر مہمان خصوصی تھے ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاسر اصغر مونگا ، پی آر او عامر حسین ہاشمی ،محمد اختر چانڈیو ،فراز عباس ،ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل ،سیدہ سمیرا رضوی ،سعیدالرحمن خٹک،ظفر اقبال ،رانا خالد ،ملک انوار الحق ،ملک ایاز حسین تحصیلدار ،ہندو اور سکھ افراد کے علاوہ بورڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان رسالت لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی کائینات کی ،ہر شے ہمارے آقا کی شان عظمت و بڑائی بیان کرتی ہے ۔ہمارے نبی وہ نبی ہیں جو اللہ کے محبوب ہیں اور پورا قرآن ان کی فضیلتیں بیان کرتا ہے ،اللہ رب العالمین جبکہ ہمارے آقا نبی ؐ رحمت العالمین ہیں ۔ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کے حب دار ہونے اور سنت نبی پر عمل پیرا ہونے میں ہی نجات اور شفاعت ہے ۔آخر میں ملکی ترقی وقومی خوشحالی اور قیام امن سمیت اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے حاضرین میں نبی کریم کے میلاد کی نیاز تقسیم کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -