سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرینگے،پیر اشرف رسول

سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرینگے،پیر اشرف رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا ہے کہ ہر جمہوری جماعت پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرے گی ایسی کسی کمیٹی کو نہیں مانتے جس میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہو اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر قانون سازی آمرانہ روش ہے،(ن) لیگ جمہوری اقدار کے فروغ کی داعی ہے جو اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آمرانہ سوچ پر مبنی حکومتی حربے پارلیمانی کلچر کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں5 ماہ گزرنے کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ کرنا حکومت نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء جمہوری تسلسل کے لئے خطرہ بن چکے ہیں(ن) لیگ پارلیمنٹ کو کمزور نہیں ہونے دے گی پارٹی کارکنان ایسے عناصر سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں حکومت کو اپوزیشن کیخلاف انتقامی کاروائیوں کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔
پیر اشرف