پنجاب اسمبلی کی تین اراکین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کی ممبرمقرر

پنجاب اسمبلی کی تین اراکین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کی ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی تین اراکین کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کی ممبرز مقرر کر دیا گیا ۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایم پی ایز سمیرا احمد، عظمیٰ کاردار اور سعدیہ سہیل رانا کو یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا رکن بنایا گیا ہے اور ان کا عرصہ تقرر ان کی اسمبلی کی رکنیت تک ہوگا۔ سنڈیکیٹ بطور گورننگ باڈی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پالیسی ساز فارمیشن ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ بھی سنڈیکیٹ کا رکن ہوتا ہے۔ سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کرتی ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹرفرخندہ منظورنے پنجاب اسمبلی کی تین اراکین کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کی ممبرزمقرر ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تعلیم نسواں میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور نئے ارکان سنڈیکیٹ یونیورسٹی کی تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -