انجمن پٹواریان کا اجلاس،الیکشن کا شیڈول جلد جاری کرنیکا اعلان

انجمن پٹواریان کا اجلاس،الیکشن کا شیڈول جلد جاری کرنیکا اعلان

  

لاہور(پ ر)انجمن پٹواریاں لاہور کااہم اجلاس جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم گجرپٹواری کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں انجمن پٹواریاں لاہور کے سیکرٹری اطلاعات راناضیاء اللہ بھٹی سمیت متعدد عہدیداران اور پٹواریان نے شرکت کی اوردوران خطاب انجمن پٹواریاں کومزید موثر،منظم اورمتحرک بنانے کیلئے مختلف تجاویزدیں۔ سیکرٹری اطلاعات راناضیاء اللہ بھٹی نے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بتایاکہ ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی کچھ تصاویراورپوسٹ خودساختہ اورجعلی ہیں کیونکہ ''یونین انجمن پٹواریاں'' کاکوئی وجودنہیں ہے، منفی پروپیگنڈے کاواحدمقصد پٹواریوں کوگمراہ کرکے یونین کے اتحاد ویکجہتی کو بلڈوزکرنے کی مذموم سازش ہے کیونکہ انجمن پٹواریاں ڈسٹرکٹ لاہور کے الیکشن 2008ء میں اس وقت صرف دوتحصیلوں میں منعقدہوئے تھے جس کی روسے تحصیل لاہور کینٹ میں چوہدری محمدافضل پٹواری مرحوم جبکہ تحصیل سٹی لاہور میں مدثرحسین پٹواری صدور منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک عدم الیکشن کے سبب وہ دونوں صدورکے عہدو ں پربرقرار ہیں۔ محمدافضل پٹواری کی وفات کے نتیجہ میں ان کی جگہ نائب صدرتحصیل لاہور کینٹ راناخلیل احمدپٹواری قائمقام صدر تحصیل کینٹ مقررہوئے تھے،ان کے سوا دوسراکوئی صدر نہیں ہے۔تاہم یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ2008ء4 کے مقابلے میں اب لاہور ڈسٹرکٹ کی پانچ تحصیلیں بن چکی ہیں اس اعتبار سے ہرتحصیل میں علیحدہ علیحدہ الیکشن ہوگا، عنقریب پانچ تحصیلوں میں الیکشن کیلئے تاریخ کااعلان کیاجائے گا۔

پٹواری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -