جرگہ اور پنچایت سسٹم ختم کرنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع

جرگہ اور پنچایت سسٹم ختم کرنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سپریم کورٹ کا جرگہ اور پنچائت سسٹم ختم کرنے کے حق میں قرارداد جمع کرادی،سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جرگہ اور پنچائت سسٹم کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

جرگہ اور پنچائت آئین کے آرٹیکل 4،8اور 25کے متصادم ہے۔جرگے دو فریقوں کے درمیا ن فیصلے نہیں ثالثی یا مفاہمت کراسکتے ہیں۔جرگہ کے نام پر کوئی شخص عدالتی کردار ادا نہیں کر سکتا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں نظر رکھیں اور ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنائیں ۔لہذا یہ ایوان سپریم کورٹ کے جرگہ اور پنچائت سسٹم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے کہ اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس فیصلے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

قرارداد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -