حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے عوام کے بڑے مسائل میں روز برو ز اضافہ ہورہا ہے۔

مہنگائی‘ توانائی کا بدترین بحران‘ بے روزگاری‘ صحت اور تعلیم کی ناکافی سہولیات اور سماجی و معاشرتی ترقی کے یکساں واقع نہ ہونا ہیں۔ جن پر حکومت کی توجہ نہیں البتہ مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے میں موجودہ حکومت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت جو منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اس سے غریب کی حالت بدلے گی نہیں بلکہ وہ مہنگائی کی چکی میں مزید پسے گا۔

عابد صدیقی