زیر زمین پانی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کامران سیف

زیر زمین پانی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کامران سیف

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور زیر زمین پانی میں فیکٹریوں کے آلودہ پانی کی آمیزش انتہائی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہے جس کی روک تھام ازحد ضروری ہے انہوں نے محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے زیر زمین پانی کے تحفظ کیلئے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ہدایات کو درست سمت قدم قرار دیا۔

یتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ شوگر ملوں کی جانب سے پانی ٹریٹ نہ کرنے کے باعث زیر زمین پانی خراب ہورہا ہے او ر مقامی آبادیاں پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے محکمہ تحفظ ماحول شوگر مل سمیت آلودگی کی روک تھام کیلئے کمبائن ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگائے۔

کامران سیف