ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور ای او سی پنجاب کی ٹیم نے خصوصی ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر راہول ، ڈاکٹر محمد اسلم چودھری، حیا قاضی، ڈاکٹر حسن علی، اور ڈاکٹر آصف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 21جنوری سے شروع ہونے وا لی تین روزہ پولیو مہم کے بارے میں بات چیت کی گئی اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ، پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں، مائیکرو پلان کی پیچیدگیوں، یو سی ایم او کی پولیو مہم میں تعیناتی جیسے معاملات زیربحث آئے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور دیگر محکمے پولیو مہم میں پوری جانفشانی سے کام کریں گے اور ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور سی ای او پنجاب کی ٹیم نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے اس پر پوری توجہ دی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز کی لاگ بکس اور مائیکرو پلان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور پولیو مہم سے پہلے بھرپور انتظامات و اقدامات کیے جائیں گے۔ڈاکٹر راہول ٹیم ممبر ڈبلیو ایچ او پنجاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پچھلی پولیو مہم میں بھرپور کام کیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ منڈیوں میں بہتری کے حوالے سے احکامات پر عمل درآمد جاری ہے۔ شہر کی پانچ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین، اسسٹنٹ کمشنرز کا عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیلامی کی مانیٹرنگ کے باعث پھلوں و سبزیوں کا درست ریٹ سامنے آئے گا۔

ملاقات

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -