اسلامیات پڑھانے کیلئے غیر مسلموں کا کوٹہ تشویشناک ہے،علماء
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولاناعبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز،قاری معاویہ محمود مکی ، مولانا قاری محمداقبال، مولانا ظہیر احمد قمر ،مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا مسعوداحمدبہاولپوری نے تحفظ ختم نبوت کورسز کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے دو بنیادی عقائدہیں عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالتؐ ختم نبوت جس طرح اللہ کی توحید یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لانا ضروری ہے۔
اسی طرح حضرت محمدؐ کی رسالت وختم نبوت پر ایمان لانا ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت کی بدترین قادیانیت نوازی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اسلامیات پڑھانے کیلئے 5فیصد کوٹا غیر مسلم اساتذہ کیلئے مختص کرنے کے مجوزہ اعلان سے تعلیمی اداروں میں قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں اور قادیانی تعلیمی اداروں میں اعلانیہ ختم نبوت کا انکار کررہے ہیں ۔
علماء