امریکہ کے دباؤ میں ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے،جواد احمد

امریکہ کے دباؤ میں ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی جو ا د احمد نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کے ساتھ ظلم ہے حکومت اپنی ناکامی کی سزا عوام کو دے رہی ہے موجودہ حکومت کے پاس کوئی مالیاتی پالیسی نہیں ملک کو معاشی و سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے مالی امور کو غیر سنجیدہ انداز میں چلایا جا رہا ہے ان کا کہناتھا کہ مہنگائی کا سونامی غریب عوام کو تباہ کر رہا ہے برابری پارٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے مہنگائی، افراد زر، بجلی اورپانی کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں 9سے 15فیصد اضافے پر عام آدمی براہ راست متاثر ہو گا۔



، جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہو اہے۔ یہ اقدام حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے دعووں کے بالکل برعکس ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میں کیا ان اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے صحت عامہ کے لیے سبسڈی دی جانی چاہیے، کسی بھی خسارے کو پورا کرنے کے لیے تمباکونوشی، لگژری گاڑیوں اور دیگر اس نوع کی چیزوں پر ٹیکس بڑھایا جاناچاہیے