مہمند ڈیم کو متنازعہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،ثوبیہ کمال

مہمند ڈیم کو متنازعہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،ثوبیہ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کو متنازع بنانے کی کوشش کر نے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ، ڈیم کی مخالفت کر نے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، شرپسند عناصر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پوری قوم مل کر ان کا مقابلہ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم ڈیمز بنانے کیلئے جو کام کررہے ہیں وہ سابقہ حکومتوں کو کرنے چاہیے تھے۔ڈیمز فنڈز میں جس جوش اور جذبے سے پاکستانیوں نے حصہ لیا اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان اپنے روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہیں۔اپوزیشن جماعتیں ڈیمز پر سیاست بند کریں یا ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں نیا ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی ڈیم کی تعمیر کے خلاف پراپیگنڈہ جاری ہے اور بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں اور کچھ میڈیا ادارے بھی اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں، مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے میں پی ٹی آئی حکومت کا کوئی کردار نہیں سارا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا، ڈیم کی بنیادی ضرورت کے لئے855ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے۔